راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ورلڈ ہیلتھ آر گنائزیشن کے جانب سے اکتوبر کی قومی انسداد پولیو مہم کے دروان بہترین کارگردگی دکھانے والے ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا، رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب اور ایڈوائزر سی ایم پنجاب برائے پولیو پنجاب عظمیٰ کردار نے بطور مہمان خصوصی شرکت،رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے پر پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں اسی لگن سے کام جاری رہا جلد پاکستان سے ہمیشہ کے لیے پولیو کا خاتمہ ہوجائے گا۔سپیشل ایڈوائزر چیف منسٹر پنجاب برائے پولیو عظمیٰ کردار نے کہاکہ ماہ اکتوبر میں ہونے والی پولیو مہم کے سو فیصد نتائج حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی ہمارا فوکس صوبے پنجاب سے مکمل طور پولیو کا خاتمہ کرنا ہے جوکہ جلد مقاصد حاصل کر لیے جائیں گے۔ تقریب کے آخر میں رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب، سپیشل ایڈوائزر ٹو سی ایم پنجاب عظمی کردار اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے پولیو ورکرز میں شیلڈ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔