منشیات مقدمات، 3مجرموں کو مجموعی طور پر 38سال قید سخت،9لاکھ60ہزار روپے جرمانہ 

Nov 22, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ضلعی عدالتوں نے منشیات کے مقدمات میں 3مجرموں کو مجموعی طور پر 38سال قید سخت اور9لاکھ60ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باسط علیم نے منشیات کے مقدمے میں مجرم کو 20 سال قیدسخت اور8 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے،مجرم وقار  سے  10 کلو گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ ٹیکسلا پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ فیصل رشید نے مجرم ہارون کو 9 سال قیدسخت اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی،مجرم کو مورگاہ پولیس نے 1400 گرام چرس برآمد ہونے پر رواں سال گرفتار کیا تھا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک شاہد حسین نے مجرم ثمر مجید کو 9 سال قیدسخت اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی،مجرم کو مندرہ پولیس نے 2500 گرام چرس برآمد ہونے پر گزشتہ سال گرفتار کیاتھا۔

مزیدخبریں