ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی مسافروں پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

Nov 22, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے پارہ چنار سے پشاور جانے والے مسافروں پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دلسوز واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اندوہناک واقعے میں شہید ہونے والوں کے دکھی خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، سالہاسال سے مٹھی بھر ملک دشمن عناصر انسانیت کے لیے بہت بڑا چیلنج بن چکے ہیں، پارہ چنار بارے صوبائی حکومت کو بارہا متوجہ کیا گیا لیکن انکے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی اور آج درجنوں معصوم افراد کو بے دردی سے خون میں نہلا دیا گیا، واقعے میں ملوث قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے، ملک میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات تشویشناک ہیں۔

مزیدخبریں