پشاور(بیورو رپورٹ)خیبرپختونخوا اسمبلی کے زیر اہتمام خواتین کو صحت کے شعبے اور دیگر درپیش مسائل سے متعلق گزشتہ روز اراکین اسمبلی و وزراء کی نجی ہوٹل میں ایک بیٹھک ہوئی جس میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سید قاسم علی شاہ،صوبائی وزیر خوراک، ظاہر شاہ طورو،صوبائی وزیر اعلی تعلیم مینا خان آفریدی،مشیر برائے صحت احتشام علی،ایم پی ایز ملک طارق اعوان،سہیل آفریدی،قاری ظاہر خان،ارباب وسیم خان،ارباب عثمان،جلال خان، شیر علی آفریدی،اعجاز خان،اکبر ایوب خان، صوبیہ شاہد،زرعالم خان،طارق محمود اریانی، افتخار اللہ، فضل الہیٰ اور ارباب زرک خان نے شرکت کی تمام عوامی نمائندوں کو خواتین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مثبت قانون سازی پر اتفاق کیا اپنے خطاب میں ملک طارق اعوان نے تجاویز پیش کیں کہ خواتین کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں خصوصی اقدامات اٹھائیں جائیں جبکہ خواتین کو مردوں کے برابر حقوق کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔