سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کی درخواست خارج کر دی 

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کر دی۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔آئینی بینچ نے مراد علی شاہ کو نااہل قرار دینے کی درخواست عدم پیروی پر خارج کی۔واضح رہے کہ درخواست گزار محمود اختر نقوی نے مراد علی شاہ کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن