ڈی آئی جی پولیس اسلام آباد کی زیر صدارت افسران کیلئے خصوصی بر یفنگ

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈی آئی جی پولیس اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت امن عامہ کی صورتحال کے حوالے سے ضلع بھر کے افسران کیلئے خصوصی بر یفنگ کا انعقاد کیا جس میں ایس ایچ اوزاوردیگر پولیس افسران نے شرکت کی ،اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تمام افسران لاء￿ اینڈآرڈر صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیارہیں،اسلام آباد پولیس کسی بھی عناصر کو شہرکے امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی اور شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کے لئے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لائے گی

ای پیپر دی نیشن