ایف آئی اے کے پچاس سال مکمل ہونے پر ایک پروقار تقریب 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ایف آئی اے کے پچاس سال مکمل ہونے پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں کیا گیا سال 1974 میں قائم ہونے والے اس ادارے نے قومی و بین الاقوامی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، جنہیں اس تقریب میں اجاگر کیا گیا۔ تقریب میں ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرلز، ایف آئی اے کے سینئر افسران، اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔شرکاء￿  میں سابق ڈی جی ایف آئی اے میں سے ملک آصف حیات ، طارق مسعود کھوسہ ،ظفر اللہ خان ،کیپٹن ریٹائرڈ سید محمد عابد قادری ، کیپٹن ریٹائرڈ احمد لطیف اور محسن حسن بٹ نے شرکت کی تقریب کا آغاز کلام قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹرز جان محمد نے شرکاء￿’ے خطاب کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا اے ڈی جی جان محمد نے کہا کہ ایف آئی اے کی کامیابی لگن اور پیشہ وارانہ مہارت میں پنہاں ہے بعد ازاں شرکاء کو ایف آئی اے کی پچاس سالہ  کامیابیوں، چیلنجز اور مستقبل کے منصوبوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک خصوصی ویڈیو ڈاکومنٹری دکھائی گئی سابق ڈی جی ایف آئی اے ملک آصف حیات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنے تجربات شرکاء کے ساتھ شیئر کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ "مجھے خوشی ہے کہ اب ادارے میں خواتین بھی شامل ہیں جو اپنے مرد کولیگز کے ساتھ شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں"۔ سابق ڈی جی ایف آئی اے طارق پرویز نے پیغام بھجوایا جس کو شرکاء￿  کو پڑھ کر سنایا گیا انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایف آئی اے میں بطور سربراہ خدمات سر انجام دینا ایک شاندار تجربہ تھا جس میں کئی چیلنجز بھی آئے تاہم ان پہ قابو پا لیا گیا سابق ڈی جی ایف آئی اے  طارق مسعود کھوسہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "پیشہ ورانہ خدمات کی فراہمی کے لیے انصاف، غیر جانبداری، اور شفافیت جیسے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے، ہم نہ صرف اپنے فرائض کو موثر انداز میں انجام دے سکتے ہیں بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی مضبوط بنا سکتے ہیں" سابق ڈی جی ایف آئی اے سعود مرزا نے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیغام بھجوایا۔ انہوں نے ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کا ایف آئی اے کی 50 سالہ تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور ایف آئی اے کی سائبر کرائمز ، اینٹی کرپشن، امیگریشن اور دیگر منظم جرائم کے خلاف کوششوں کو سراہاسابق ڈی جی ایف آئی اے ظفر اللہ خان نے اپنے خطاب میں ایف آئی اے کے شہداء￿  کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے صوبائی پولیس اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ رابطے پر زور دیا سابق ڈی جی ایف آئی اے سید محمد عابد قادری نے اپنے خطاب میں ادارے کے لیے جدید آلات خریدنے اور پیشہ ورانہ تربیت پر زور دیا۔

ای پیپر دی نیشن