اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے پارہ چنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پرفائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے مسافروں پر حملہ انتہائی بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل ہے عمر ایوب خان نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ معصوم شہریوں پر حملے کے ذمہ داران کو کیفر کردارکو پہنچایا جائے گا عمر ایوب خان نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا عمرایوب خان نے فائرنگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا عمرایوب خان نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں سوگواران کے غم میں برابر کا شریک ہوں اللہ تعالی سے مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا عمر ایوب خان نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
نہتے مسافروں پر حملہ انتہائی بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل ہے، عمر ایوب
Nov 22, 2024