دنیا بھر کی کمپنیز اپنے ملازمین کی دیکھ بھال اور ان کی خوشیوں میں اضافے کیلئے نت نئے بونسز کا اعلان کرتی ہیں لیکن ایک چینی کمپنی ایسی بھی ہے جس نے سنگل ملازمین کی خوشی کیلئے ڈیٹ بونس کا اعلان کیا ہے۔بھارتی میڈیا میں چین کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ انسٹا 360 نامی چینی سوفٹ ویئر کمپنی نے اپنے آن لائن پلیٹ فارم پر کسی بھی ملازم کیلئے ادارے سے غیر منسلک ہر شخص کو متعارف کروانے پر 66 یوآن دینے کا وعدہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی نے ملازمین کو ہر ایک پوسٹ کے لیے ادارے سے باہر کے کسی بھی ایک فرد کو متعارف کرانے پر 66 یوآن کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے، اس کے بعد اگر کوئی ملازم پلیٹ فارم کے ذریعے کسی پارٹنر کے ساتھ 3ماہ تک تعلق برقرار رکھے تو کمپنی تعلق بنانے والے افراد کے ساتھ میچ میکر کو بھی 1000 یوآن (تقریباً 11650 روپے پاکستانی) انعام دے گی۔کمپنی کے ایک ملازم نے بتایا کہ اس اقدام کے ذریعے کمپنی ملازمین کی خوشیوں میں اضافہ چاہتی ہے، مہم کے آغاز کے بعد سے کمپنی کے فورم پر تقریباً 500 پوسٹس شائع ہو چکی ہیں جس کے بعد کمپنی نے ملازمین میں تقریباً 10 ہزار یوآن کے نقد انعامات تقسیم کیے جنہوں نے سنگل افراد سے متعلق پوسٹس شیئر کیں۔واضح رہے کہ کمپنی کا یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین کو شادی اور پیدائش کی شرح دونوں میں نمایاں کمی کا سامنا ہے۔
چینی کمپنی کا ملازمین کیلئے’ڈیٹ بونس‘ کا اعلان
Nov 22, 2024 | 11:18