پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی ریکارڈ، انڈیکس 99 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا

Nov 22, 2024 | 12:58

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی ریکارڈ، انڈیکس 99 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا،کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں ایک ہزار 101 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 99 ہزار 430 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے،سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا مالی لین دین کے دوران ایک وقت میں 100 انڈیکس 99 ہزار 592 پوائنٹس پر بھی گیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور 100 انڈیکس ابتدا ہی میں 99 ہزار پوائنٹس سے اوپر چلا گیا۔جمعے کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز 686 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا۔پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق 9 بج کر 50 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1158 پوائنٹس یا 1.19 فیصد اضافے کے ساتھ 98 ہزار 486 پر پہنچ گیا جو گزشتہ روز 97 ہزار 328 پر بند ہوا تھا۔ 100 انڈیکس گزشتہ روز 97 ہزار 437 کی بلند ترین سطح پر پہنچا اور کاروبارکے اختتام پر 1781 پوائنٹس اضافے سے 97 ہزار 328 پربند ہوا۔بازار میں گزشتہ روز 96 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 35 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد رہی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ رقم ہو گئی، 100 انڈیکس 97 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا تھا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز ہوا تاہم کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی تھی۔ سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1781 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعدانڈیکس 97 ہزار 328 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔قبل ازیں بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس نے کاروبار کے دوران نئی بلند ترین سطح 96 ہزار 36 بنائی تھی۔ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 310 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 95 ہزار 546 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں 24 ارب 75 کروڑ 16 لاکھ 55 ہزار 529 روپے مالیت کے 56 کروڑ 53 لاکھ 81 ہزار 751 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔ 19نومبر کو بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواتھا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 860 پوائنٹس کے اضافے سے 95 ہزار 856 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہاتھا۔100 انڈیکس نے کاروبار کے دوران نئی بلند ترین سطح 96 ہزار 36 بنائی تھی۔

مزیدخبریں