جمعہ کو بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں حملے ہوئے۔ اے ایف پی ٹی وی نے ان حملوں کی فوٹیج دکھائی۔یہ فضائی حملے اسرائیلی فوج کے اس بیان کے فوراً بعد ہوئے جب اس نے بعض علاقے خالی کرنے کو کہا تھا۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ لبنانی دارالحکومت کے نواحی علاقوں کے علاوہ اس نے ملک کے جنوب میں راتوں رات کئی علاقے خالی کرنے کا کہا تھا۔جمعرات کے روز لبنان نے کہا کہ ملک کے مشرق اور جنوب میں اسرائیلی حملوں میں 52 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ چھاپوں میں جنوبی بیروت کو بھی نشانہ بنایا گیا اور حزب اللہ نے ایک سال کے دوران اسرائیل پر اپنے شدید ترین حملے کی ذمہ داری قبول کی۔غزہ کے تنازع پر اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان سرحد پار سے 11 ماہ سے زیادہ عرصے تک فائرنگ ہوتی رہی جبکہ ستمبر میں مکمل جنگ شروع ہو گئی۔ اسرائیل نے بنیادی طور پر حزب اللہ کے مضبوط مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے اور زمینی افواج جنوبی لبنان میں بھیج کر وسیع پیمانے پر بمباری کی۔وزارتِ صحت نے دس مختلف مقامات کے بارے میں ایک بیان میں کہا، مشرقی لبنان کی وادی بقاع میں "اسرائیلی دشمن کے ضلع بعلبک کو نشانہ بنانے والے حملے" میں "40 افراد ہلاک اور 52 زخمی" ہوئے۔