قوم کو سیکیورٹی فورسز کے جوانوں پر فخر ہے:وزیراعظم 

Nov 22, 2024 | 17:15

ویب ڈیسک

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز کے جوانوں پر فخر ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگروں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسینِ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں نے آواران، ڈیرا بگٹی اور کیچ کے اضلاع میں 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا. آواران میں 3 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز کے جوانوں پر فخر ہے. انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحرک ہے۔ 
واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں تین الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے، دونوں ہائی ویلیو مطلوب دہشت گردوں کی شناخت نیاز عرف گھمن اور ظریف عرف شاہ جہاں کے طور پر ہوئی۔ضلع ڈیرہ بگٹی میں ایک اور آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ ضلع کیچ میں ایک اور کارروائی میں مزید ایک اور دہشت گرد ہلاک ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے. ہلاک دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔

مزیدخبریں