سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں  کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں تین الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے، دونوں ہائی ویلیو مطلوب دہشت گردوں کی شناخت نیاز عرف گھمن اور ظریف عرف شاہ جہاں کے طور پر ہوئی۔ضلع ڈیرہ بگٹی میں ایک اور آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ ضلع کیچ میں ایک اور کارروائی میں مزید ایک اور دہشت گرد ہلاک ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے خلاف سازشیں ناکام بنائیں گے. بلوچستان میں ترقی اور امن کے دشمنوں کو شکست دیں گے. پاکستانی قوم اور فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے۔

ای پیپر دی نیشن