روئی 300 روپے فی من سستی

ملک میں سرد موسم میں اضافے کے ساتھ ہی روئی کی قیمتوں میں مندی کا رجحان بھی جاری ہے۔

روئی کی قیمتیں 300 روپے فی من کم ہو کر 17 ہزار 700 روپے فی من تک گر گئیں

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق بلوچی روئی کی قیمت 18 ہزار روپے من تک ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ درآمدی رجحان بڑھنے پر اندرونِ ملک روئی کی قیمت میں کمی کا رجحان سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی منڈیوں میں تیزی پر پاکستان میں بھی روئی کی قیمتوں میں تیزی کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن