سانحہ پارا چنار: ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان

کراچی میں سانحۂ پارا چنار کے خلاف ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم نے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے اور ریلیاں نکالیں۔

کھارادر اثناء عشری مسجد اور نارتھ ناظم آباد نورِ ایمان مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا ہے کہ بے گناہ عوام کا بہیمانہ قتل قومی سانحہ ہے. واقعے میں لاپتہ مسافروں کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کرم ایجنسی سمیت پورے صوبے میں آپریشن کا آغاز کیا جائے. پاراچنار جانے والے راستوں پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔

خیبرپختونخوا بار کونسل نے کرم واقعے کے خلاف کل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت صوبہ بھر کی عدالتوں سے بائیکاٹ کیا جائے گا۔بار کونسل نے امن و امان کی بحالی کے لیے حکومت کو 15 روز کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ اس دوران وکلاء 15 روز بعد پشاور سے پاراچنار کی جانب امن مارچ بھی کریں گے۔بار کونسل نے کہا ہے کہ حکومت اور دیگر ادارے اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں، اور کے پی حکومت صرف سیاسی مسائل اور دھرنوں میں مصروف ہے۔مزید یہ کہ بار کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ پاراچنار کے لیے فوری طور پر پی آئی اے کی پروازیں اور ہیلی کاپٹر سروس شروع کی جائے تاکہ ادویات اور خوراک کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

ای پیپر دی نیشن