مہنگائی میں کمی، کینیڈا میں دو ماہ کیلئے کھانے پینے کی اشیا پر ٹیکس معاف

Nov 22, 2024 | 23:03

ویب ڈیسک

کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے ملک میں مہنگائی کم کرنے کےلیے کھانے پینے کی اشیاء کو دو ماہ کےلیے ٹیکس فری کردیا۔ 

جسٹن ٹروڈو کے اعلان کے مطابق عارضی طور پر ریسٹورنٹس بھی اپنے بلوں میں ٹیکس شامل نہیں کریں گے۔ 

اسی طرح بچوں کے کپڑوں اور کھلونوں پر بھی ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔ 

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت کم آمدن والے تمام کینیڈین شہریوں کو ایک بار ڈھائی سو ڈالر کے چیک بھی جاری کرے گی۔ یہ اقدامات 14 دسمبر سے 15 فروری تک نافذ العمل رہیں گے۔

مزیدخبریں