لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ خوشبو اپنے شوہر اداکارو ہدایت کار ارباز خان کی نئی فلم ’’دو مٹیاراں‘‘ میں کام کریں گی۔ یہ فلم ارباز اور خوشبو کے بیٹے آریان کے نام سے منسوب آریان پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بنائی جائیگی۔ ارباز خان نے ایک ملاقات میں بتایا کہ فلم کے سکرپٹ اور کاسٹنگ پر کام ہو رہا ہے جیسے ہی سکرپٹ اور کاسٹنگ مکمل ہو گی، شوٹنگ شروع کر دی جائیگی۔