شمالی وزیرستان میں دھماکہ، القاعدہ رہنما موسی المصری سمیت 3 جاںبحق

Oct 22, 2009

سفیر یاؤ جنگ
ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک + بی بی سی ڈاٹ کام + نیوز ایجنسیاں) شمالی وزیرستان میں ایک مکان میں دھماکے سے ا لقاعدہ رہنما ابوموسی المصری سمیت 3 افراد جاںبحق جب کہ خواتین اور بچوں سمیت متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے اہلکار اور سکیورٹی حکام کے مطابق واقعہ بدھ کی شام میران شاہ سے 5 کلو میٹر دور واقع گائوں پلگہ میں پیش آیا۔ مقامی قبائلی غریب نواز کے گھر شدت پسند ایک گاڑی خودکش حملے کیلئے تیار کر رہے تھے کہ دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا جس سے ابوموسی المصری سمیت 2 غیر ملکی جب کہ مجموعی طور پر 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ متعدد قریبی مکانات بھی تباہ ہو گئے۔ جس کے باعث شدت پسندوں کے 2 ساتھیوں، بچوں اور خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ قبل ازیں اس دھماکے کو ڈرون حملہ سمجھا گیا تاہم تحقیقات پر معلوم ہوا کہ غریب نواز کے گھر دھماکہ خیز مواد پھٹا ہے۔
مزیدخبریں