عازمین حج کو خدمات فراہم کرنیاں مکمل: چیئرمین ادارہ معلمین حجاج جنوبی ایشیاے کے لئے تیار

مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ سے) ادارہ معلمین برائے حجاج جنوبی ایشیا کے چیئرمین عدنان کاتب نے واضح کیا ہے کہ اس سال حج موسم گذشتہ برسوں کے مقابلے میں منفرد اور نمایاں رہے گا۔ سال رواں کے حج انتظامات کی تیاریاں گذشتہ حج موسم ختم ہوتے ہی شروع کردی گئی تھیں۔ ہم نے گذشتہ حج موسم میں نوٹ کی جانے والی کمزوریوں کوتاہیوں اور لاپرواہیوں سے سبق لیا ہے اور مثبت گوشوں کو مزید بہتر بنانے کا اہتمام کیا ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ادارے کے اہلکاروں کو عظیم الشان فریضے کے تقاضے پورے کرنے کے لئے مناسب تیاری کرائی ہے۔ گذشتہ سال سے ہماررے ادارے نے 215 ملین ریال کی لاگت سے الاہلہ کے نام سے سرمایہ کاری منصوبہ شروع کیا ہوا ہے جو اڑھائی برس میں مکمل ہوگا۔ مقررہ کوٹے کے مطابق 5 لاکھ عازمین حج کی خدمت کی جائے گی۔ عدنان کاتب نے کہاکہ جن معلمین کے دفاتر حرم شریف کے اطراف میں واقع تھے انہیں دیگر علاقوں میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مکہ مکرمہ میں رہائش کا دائرہ اطراف حرم سے آگے چلا گیا ہے۔ اس سے وہ افراد بھی فیضیاب ہوں گے جو اب تک حرم شریف سے دور ہونے کے باعث فیضیاب نہیں ہو رہے تھے۔
چیئرمین حج معلم

ای پیپر دی نیشن