سٹاک ایکسچینج میں تیزی‘ کے ایس ای 100انڈیکس 10486پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرکے 10558.74 کی ریکارڈ سطح پر آگیا

Oct 22, 2010

سفیر یاؤ جنگ
کراچی /لاہور (مارکیٹ رپورٹر/ کامرس رپورٹر) سپریم کورٹ کے 18ویں ترمیم کے فیصلے کی سماعت جنوری 2011 تک ملتوی کرنے کے اثرات‘ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بیشتر حصص میں نمایاں دلچسپی کے باعث کراچی سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز بھی تیزی کی بڑی لہر پر کے ایس ای 100انڈیکس 10486پوائنٹس کی نفسیاتی حد کامیابی سے عبور کرکے دوبارہ 10558.74 کی ریکارڈ سطح پر آگیا جس سے سرمایہ کاری مالیت میں 18ارب 8کروڑ روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار میں بدستور تیزی جاری رہی مجموعی سرمایہ کاری مالیت مزید بڑھ کر 28کھرب 94ارب 94کروڑ 49لاکھ 84ہزار 378روپے تجاوز کرگئی ۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی رہی اور ایل ایس ای 25 انڈیکس 20.12 پوائنٹس کے اضافے سے 3287.55 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مزیدخبریں