صوبائی حکومت کے تمام تراقدامات کے باوجود ڈینگی پر قابونہیں پایا جاسکا ہے۔ آج گنگارام ہسپتال لاہور میں اقبال ٹاؤن کا پچاس سالہ محمد اسلم اورسمن آباد کا پچاس سالہ مبشر دم توڑ گئے،ادھر سروسز ہسپتال میں غازی آباد کا رہائشی ننانوے سالہ عبدالرشید اور عمران بھی جاں بر نہ ہوسکےجبکہ میوہسپتال میں ڈینگی فیور میں مبتلا جڑانوالہ کا تینتیس سالہ محمد شکیل بھی چل بسا جس کے بعد صوبے میں جان لیوا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دو سو اٹھانوے ہوگئی ہے۔ پنجاب میں اٹھارہ ہزار سے زائد افراد ڈینگی کا شکار ہیں جن کی تعداد میں روز بروزاضافہ ہورہا ہے۔ فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور چیچہ وطنی میں بھی ڈینگی کے نئے کیسز سامنے آرہے ہیںجبکہ ہسپتالوں میں مریضوں اور لیبارٹریز میں ٹیسٹ کرانے والوں کا رش بھی برقرار ہے۔