راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوسی عدالت نے بے نظیر قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیئے جانے اور جائیداد کی ضبطگی کے خلاف صہبا مشرف کی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران سابق صدر کا وکالت نامہ پیش کیا گیا جسے عدالت نے یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ مشرف کے پیش ہونے تک اسے قبول نہیں کیا جاسکتا۔ پرویز مشرف کے وکیل فواد چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ بعض نجی ٹی وی چینلز نے جج اور وکیل کے درمیان سماعت سے قبل ہونے والی غیر رسمی گفتگو نشر کی ہے۔ جس پر عدالت نے دو نجی ٹی وی چینلز کو نوٹسز جاری کردیئے۔ چوہدری فواد کی جانب سے دلائل کے لیے مزید وقت مانگنے پر عدالت نے سماعت پانچ نومبر تک ملتوی کردی۔