پنجاب حکومت نے طلباء کے شدید احتجاج کے بعد صوبے بھرمیں انٹرکے نتائج منسوخ کردئیے نتائج کااعلان دوماہ بعدکیاجائیگا

Oct 22, 2011 | 19:08

سفیر یاؤ جنگ
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں سیکنڈری بورڈز کی جانب سے پارٹ ون کے نتائج میں غلطیوں کے باعث نتائج منسوخ کردیے گئے ، انہوں نے کہا کہ کسی طالبعلم سے کو ئی ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی اوررزلٹ دوبارہ تیار کرکے دو ماہ کے اندر جاری کیا جائے گا، صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ نتائج میں غلطیوں کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جس کے لیے کمیٹی تشکیل دے گئی ہے جو ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپرزکی ری چیکنگ کے لیے طلباء سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی اور پیپرز کی دوبارہ چیکنگ مفت کی جائے گی۔
مزیدخبریں