سپرےم کورٹ کے فےصلے سے پےپلزپارٹی کی سچائی کا سرٹےفکیٹ مل گےا: نرگس فیض

Oct 22, 2012

لاہور (خبر نگار) پےپلزپارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی نرگس فےض ملک نے کہا ہے کہ پےپلز پارٹی نے ہمےشہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کام کےا ہے۔ سپرےم کورٹ کے حالےہ فےصلے سے پےپلزپارٹی کی سچائی کا سرٹےفےکٹ مل گےا ہے۔تارےخ گواہ ہے کہ پےپلزپارٹی کے خلاف ہمےشہ سازشےں کی گئےں مگر ےہ جماعت جمہورےت کے لئے ہر قربانی دےتی رہی ہے۔ ہمارے ساتھ عوام ہےں اس لئے ہم پرےشان نہےں ہےں۔ سازشی عناصر ےاد رکھےں کہ آخری فتح ہمےشہ جمہورےت کی ہوتی ہے۔ جمہورےت ہی تمام مسائل کا حل ہے۔

مزیدخبریں