”جماعت اسلامی کی عدم شمولیت، ایم ایم اے 2008ءمیں 33 نشستیں جیت سکی“

 اسلام آباد (ثناءنیوز) ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق علامہ شاہ احمد نورانی مرحوم کی قیادت میں 2002 کے عام انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 166 نشستیں جیتنے والا اتحاد متحدہ مجلس عمل مولانا نورانی کی رحلت اور جماعت اسلامی کی عدم شمولیت کے بغیر 2008 کے عام انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلی کی صرف 33 نشستیں حاصل کر سکا تھا۔ اسی طرح سینٹ میں 21 نشستیں حاصل کرنے والے اتحاد اب ایوان بالا میں 9 نشستوں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔ گزشتہ دنوں جماعت اسلامی کے بغیر مذہبی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے کی بحالی کا اعلان کر دیا گیا۔ اتحاد میں شامل دو بڑی جماعتوں جمعیت علمائے اسلام (ف) اور جماعت اسلامی کے باہمی تناﺅ کے نتیجے میں کیا 2008 کا ناکام عمل آئندہ انتخابات میں ایک بار پھر دہرایا جائے گا؟۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے صور تحال کے حوالے سے کہا ہے کہ دینی جماعتوں کی قوتوں کو نہیں بکھیرنا چاہیے ۔

ای پیپر دی نیشن