پیرس (صاحبزادہ عتیق سے) شوکت خانم کینسر ہسپتال کیلئے فرانس میں فنڈ ریزنگ ڈنر کا انقعاد کیا گیا۔ ڈائریکٹر انٹرنشنل شوکت خانم کینسر ہسپتال فوزیہ قصوری مہمان خصوصی تھیں۔ پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی اور دل کھول کر عطیات دیئے، فوزیہ قصوری نے پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان میں غریب لوگوں کا مفت علاج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی امداد کی بدولت ممکن ہے۔ آخر میں پروگرام کے آرگنائزر یاسر قدیر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پروگرام میں موجود تمام پاکستانیوں کہ شکریہ ادا کیا کہ جن کی بدولت اس نیک کام کو ممکن بنایا جا سکا۔