کابل میں پاکستان کی پہلی 4 روزہ صنعتی نمائش کا افتتاح

کابل (اے پی پی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان کی پہلی چار روزہ صنعتی نمائش کا افتتاح ہو گیا۔ افغان میڈیا کے مطابق نمائش میں 85 کے قریب پاکستانی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ افغانستان میں پاکستان کے سفیر محمد صادق نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اور اس مقصد کےلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس سے قبل افغان وزارت تجارت و صنعت کے نائب وزیر ڈاکٹر صدر الدین سحر نے نمائش کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت پاکستان کے تاجروں اور صنعتکاروںکی ملک میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...