دنیا میں امن کیلئے جے سالک جنوری میں ہیروشیما اور ناگاساکی کا دورہ کرینگے

Oct 22, 2012

ٹوکیو (نیٹ نیوز) سابق وفاقی وزیر جے سالک نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا میں امن و امان کے قیام کے لئے آئندہ سال جنوری میں جاپان کے ایٹمی حملے سے تباہ ہونے والے شہروں ہیروشیما اور ناگا ساکی کا دورہ کریں گے اور دونوں شہروں میں واقع ایٹمی حملوں کی یادگاروں ہیرو شیما اور ناگاساکی پیس میموریل کے گرد ستر، ستر چکر لگاکر دنیا بھر میں امن کے لئے آواز بلند کریں گے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ آج کل اقوام متحدہ کے سامنے انتہائی اہم ایشوز پر آواز اٹھانے کے لئے موجود ہیں۔

مزیدخبریں