دشمن ممالک ایران پر حملے کی پوزیشن میں نہیں ہیں: ایرانی آرمی چیف

تہران (اے پی پی) ایرانی فوج کے کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ دشمن ممالک ایران پر حملے کی پوزیشن میں نہیں، لاکھوں انقلابی گارڈز اور ایرانی قوم اپنے ملک کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہے۔ اتوار کو جاری کردہ اپنے بیان میں انقلابی گارڈز کے کمانڈر محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ دشمن صرف دھمکیاں دے رہا ہے، ہم دھمکیوں سے گھبرانے والے نہیں۔ ہمارے دشمن ہمارے ملک پر فوجی کارروائی کرنے کی حیثیت میں نہیں ہیں، انقلائی گارڈز دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن فوجی کارروائی میں ناکامی کے بعدایران پر پابندیاں لگا کر معاشی جنگ شروع کر دی ہے مگر اس جنگ میں بھی ہم کامیابی حاصل کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...