رومنی کو اپنا پتہ نہیں وہ کون ہے‘ ”رومنیشیا کا شکار ہو گئے“ اوباما‘ دونوں صدارتی امیدواروں میں آخری مباحثہ آج ہو گا


فلوریڈا (ثناءنیوز) امریکی صدر باراک اوبامہ نے اپنے حریف مٹ رومنی کو روممنیشیا بیماری کا شکار ٹھہرا دیا ہے جبکہ ریپبلکن رہنما مٹ رومنی کا کہنا ہے کہ جس شخص کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں وہ اوچھے الفاظ استعمال کرنے پر اتر آیا ہے ۔ فلوریڈا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اوبامہ نے کہا کہ ان کے مخالف امیدوار کبھی ٹی پارٹی سمجھی جانے والی پارٹی کے سربراہ انہوں نے اچانک معتدل مزاج راہنما کا روپ کیسے دھار لیا ۔ رومنی کو خود اپنا پتہ نہیں کہ وہ کون ہے وہ مسلسل اپنے بیانات تبدیل کر رہا ہے۔ ادھر اوبامہ کی جانب سے رومنیشیا کا لفظ استعمال کرنے پر رومنی چڑ گئے۔ دونوں میں آخری مباحثہ آج ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن