مکہ مکرمہ (اے ایف پی) سعودی عرب کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ حج پر شام اور خطے کے دیگر علاقوں کے واقعات اثرانداز نہیں ہونگے۔ شہزادہ احمد بن عبدالعزیز نے گذشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ عازمین حج ایک دوسرے کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچائیں گئے تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ جو کوئی بھی حج کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کریگا اسے واپس بھیج دیا جائے گا۔
حج کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنیوالوں کو واپس بھیج دیں گے، سعودی وزیر داخلہ
Oct 22, 2012