پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ بعد ردوبدل قوم سے مذاق ہے: حفیظ اللہ

فاروقہ سر گودھا (نامہ نگار) سابق ناظم ےونےن کونسل چک نمبر129ملک حاجی حفےظ اللہ دھولکہ نے کہا ہے کہ حکام غرےب مکاﺅ اےجنڈا پر عمل پےرا ہےں بےروزگاری ،مہنگائی ،بدامنی ،دہشتگردی پاکستان کا قومی نشان بن چکا ہے ۔عوام مسائل کی بھٹی مےں جل رہے ہےں جبکہ حکمران عےاشےوں مےں مصروف ہےں پٹرولےم مصنوعات مےں ہرہفتے ردوبدل قوم سے مذاق ہے قےمتوں مےں استحکام نہ ہونے کے سبب منافع خور من مانی مےں مصروف ہےںجبکہ ممبران اسمبلی صرف مراعات حاصل کر رہے ہےں انہےں عوامی مفادات سے کوئی دلچسبی نہےں ہے ملک مےں اس وقت محب وطن لےڈر شپ کا فقدان ہے ملکی سےاست دان سامراجی طاقتوں کے اعلی کار بن چکے ہےں قومی غےرت وحمےت کا سودا ہو چکا ہے کوئی وقت تھا کہ مسلمانوں پر کوئی آفت آتی تھی تو ہم خدا کی طرف دےکھتے تھے اب ہم امرےکہ کی طرف دےکھتے ہےں ۔

ای پیپر دی نیشن