تہران (اے ایف پی) ایران میں 2010ءمیں صوبہ سیستان بلوچستان میں بم دھماکوں میں 67 افراد کی ہلاکت کے 3 ملزموں کو پھانسی دیدی گئی۔ ایرانی حکام کے مطابق ملزم یحییٰ کرزہی، عبدالجلیل خرزہی اور عبدالباسط ریگی کو زاہدان کی جیل میں پھانسی دی گئی۔ ملزموں یحییٰ کرزہی اور عبدالجلیل خرزہی نے چابہار شہر میں دھماکے کئے جس میں 39 افراد مارے گئے جبکہ عبدالباسط ریگی نے زاہدان میں بم دھماکہ کیا جس سے ایرانی فوجیوں سمیت 28 افراد جاں بحق ہوئے۔