شاہ عالم مارکیٹ میں دوران ڈکیتی زخمی ہونیوالا ڈاکو ہلاک

لاہور (نامہ نگار) شاہ عالم مارکیٹ میں دس روز قبل ڈکیتی کی واردات کے دوران تاجروں کی مزاحمت پر فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والا مبینہ ڈاکو گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گیا پولیس کے مطابق 11 اکتوبر کو ایک مبینہ ڈاکو زاہد گل تھانہ موچی گیٹ کے علاقہ شاہ عالم مارکیٹ میں عمر فاروق سعید کی فوم کی دکان میں گیا اور ان کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کی کوشش کی جس پر عمر اور دیگر تاجروں نے مزاحمت کر دی اس دوران ڈاکو زاہد گل اپنے پسٹل کا فائر چلنے سے اس کی زد میں آکر زخمی ہو گیا زاہد گل کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں وہ گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ای پیپر دی نیشن