اسلام آباد (اے پی پی) گاجر میں پائے جانے والے ریشے انتہائی مفید ہوتے ہیں۔ گاجر میں بیٹا کیروٹین پایا جاتا ہے جو جسم کو وٹامن اے ، بی اور ای کے علاوہ کئی قسم کے معدنےات فراہم کرتا ہے۔ گاجر کا جوس حاملہ خواتین کیلئے انتہائی مفید ہے جو بصارت، ہڈیوں، دانتوں، جگر، ناخنوں، جلد اور بالوں کیلئے مفید ہونے کے علاوہ کینسر سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے ۔ گاجر کے جوس سے جلد اور چھاتی کے کینسر سے بچا جا سکتا ہے ۔ سردیوں کے موسم میں پائی جانے والی سبزی قدرت کا انمول تحفہ ہے۔