”سٹیزن میڈیا، صورتحال اور امکانات“ حمید نظامی پریس انسٹی ٹیوٹ میں سیمینار بدھ کو ہو گا

Oct 22, 2012

لاہور (پ ر) حمید نظامی پریس انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان نے ”سٹیزن میڈیا۔ صورتحال اور امکانات“ کے موضو پر سیمینار کا اہتمام کیا ہے جو اس کے اپنے آڈیٹوریم واقع 4-C ایل ڈی اے فلیٹس، شاہراہ مجید نظامی (سابق لارنس روڈ نزد چائنہ چوک) لاہور بدھ 24 اکتوبر کو 2-30 سہ پہر منعقد ہو گا۔ طارق عظیم (سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات) صدارت کریں گے جب کہ افتخار احمد (سینئرتجزیہ کار) اور ڈاکٹر احسن اختر ناز (ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کمیونی کیشن سٹڈیز، پنجاب یونیورسٹی) مہمانان خصوصی ہوں گے۔ مقررین میں دلاور چودھری (چیف نیوز ایڈیٹر، نوائے وقت) اور ڈاکٹر راشدہ قریشی (تجزیہ کار) شامل ہیں۔

مزیدخبریں