لاہور (اپنے نمائندے سے) جماعة الدعوة سیلاب متاثرہ علاقوں میں عیدالاضحیٰ پر کروڑوں روپے مالیت کے جانور قربان کرے گی۔ حافظ محمد سعید نے مخیر حضرات سے قربانی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں قربانی کے گوشت کی بہتر انداز میں تقسیم کیلئے بڑی تعداد میں مزید رضاکاروں کو سیلاب زدہ علاقوں میں بھجوایا جا رہا ہے جماعة الدعوة کی رفاہی و فلاحی سرگرمیوں کے نگران حافظ عبدالر¶ف نے بتایا کہ عید قربانی کے ایام میں جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ تمام شہروں و علاقوں میں قربانی کے گوشت کی تقسیم کا پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعة الدعوة عید کے دنوں میں متاثرین میں پکا ہوا کھانا بھی تقسیم کرے گی۔
”جماعت الدعوة سیلاب زدہ علاقوں میں کروڑوں روپے کے جانور قربان کریگی“
Oct 22, 2012