حکمران جماعتوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا: عبدالعلیم خان

Oct 22, 2012

لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ملک گیر مقبولیت کا سہرا پارٹی کارکنوں کے سر ہے اور اس جماعت کا ہر ورکر عمران خان کا دست و بازو ہے۔ موجودہ خراب ملکی حالات کا ذمہ دار حکمران جماعتیں ہیں جنہوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک گیر تبدیلی لائے گی اور ہم اقتدار کی بجائے قومی مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں