شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)پیپلز پاٹی پنجاب کے صدر منظور احمد وٹو اور جنرل سیکرٹری محمد تنویر اشرف کائرہ کی لاہور ائیر پورٹ آمد پر پیپلز پارٹی شیخوپورہ کے صدر آصف خان کی قیادت میں 200 بسوں ویگنوں پر مشتمل قافلہ ان کے استقبال کیلئے آج 22 اکتوبر سوموار کو صبح دس بجے روانہ ہوگا۔ اس قافلہ میں پیپلز پارٹی کے تمام ونگز کے عہدے داران ورکر، خواتین بھی شامل ہوں گی۔