لاہور (پ ر) 1990ءکے انتخابات سے قبل کس نے کتنا پیسہ لیا، تک کی معلومات عوام تک پہنچ چکی ہیں اور دھاندلی کے ذریعے کس نے اقتدار میں کتنا حصہ پایا وہ بھی سب جان چکے ہیں۔ اس کے بعد ہونیوالے انتخابات کی دھاندلیاں بھی جلد منظر عام پر آجائیگی۔ اعلیٰ عدلیہ کو مستقبل میں قوم کو ایسے روح فرسا حادثوں سے بچانے کیلئے بھی اقدام کرنا ہو گا اور ایسا سیاسی کلحر پروان چڑھانا ہو گا جہاں ان سب خرافات کیلئے کوئی جگہ نہ ہو۔ حقیقی جمہوریت کی راہ کا بڑا پتھر موجودہ انتخابی نظام ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کیا۔ انہوں نے کہا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری 23 دسمبر کو مینار پاکستان میں نئے پاکستان کی تشکیل کے لئے مکمل لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
”1990ءکے بعد ہونیوالے انتخابات کی دھاندلیاں بھی منظر عام پر آجائینگی“
Oct 22, 2012