لاہور (پ ر) وزیر تعلیم پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں کا معیار تعلیم بہتر ہوا ہے جس کے نتیجے میں صرف لاہور میں پرائیویٹ سکولوں سے اےک لاکھ18ہزار بچے سرکاری سکولوں میںداخل ہوئے ہیںاور ضلع مےں سرکاری سکولوں مےں زےر تعلےم بچوں کی تعداد 6لاکھ73ہزار ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ میں ایک لاکھ آٹھ ہزار سکول ہیں اور صوبہ میں 31بچوں کے لئے ایک استاد موجود ہے جبکہ نئی بھرتی کے بعد ایک استاد 29بچوں کے لئے موجود ہوگا- انہوںنے بتایا کہ ضلع لاہور مےں90ہزارمزےد بچوں کے داخلے کےے اقدامات کےے جارہے ہےں۔ انہوںنے کہا کہ ضلع لاہور مےں 450نان فارمل تعلےمی سےنٹر بھی کھولے جارہے ہےںجبکہ ےونےسف نے رحےم ےار خان اور بہاولپور مےں199نان فارمل بنےادی تعلےم کے مرکز قائم کئے ہےں۔
سرکاری سکولوں کا معیار تعلیم بہتر ہوا ہے: مجتبٰی شجاع الرحمٰن
Oct 22, 2012