اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کو عدم ادائیگیوں سے متعلق توہین عدالت کیس میں وزیراعلی اسلم رئیسانی، چیئرمین این ڈی ایم اے اور دیگر کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے زلزلہ متاثرین کو ادائیگیاں نہ کرنے پر وزیر اعلٰی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی، چئیرمین این ڈی ایم اے ڈاکٹر ظفر قادر اور چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت دیگرفریقین کوشوکاز نوٹس جاری کردیے۔ عدالت نے تمام فریقین سےچودہ روزمیں تحریری جواب بھی طلب کیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نےرواں برس بارہ مارچ کو زیارت اور پشین کے زلزلہ متاثرین کومختص ڈھائی ارب روپے کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ حکومت کی جانب سے ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے ادا کردیے گئے جبکہ نوے کروڑ روپے کی رقم  تقسیم نہیں کی گئی۔ رقم کی عدم ادائیگی پراسلام آباد  ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں وزیراعلٰی بلوچستان کو بھی فریق بنایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن