کوئٹہ میں مغوی ڈاکٹرسعید خان کے اغوا اور عدم بازیابی کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے صوبے کے مختلف علاقوں میں سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ ہڑتال کے سلسلے میں آپریشن تھیٹرز اور اوپی ڈیز میں کام بند ہے۔ چھ روز سے مسلسل ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ مہنگے داموں پرائیویٹ علاج کرانے پر مجبورہیں۔ ڈاکٹرسعید خان کی عدم بازیابی کے خلاف ڈاکٹروں کی احتجاجی تحریک کے حوالے سے پی ایم اے بلوچستان کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا
ڈاکٹرسعید خان کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال جاری, جس کی وجہ سے غریب مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
Oct 22, 2012 | 14:24