امریکی ٹی وی سروے کے مطابق اوباما اور رومنی دونوں کو سنتالیس فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔ تازہ عوامی جائزے کے تحت آج ہونےوالے مباحثے میں ڈیموکریٹ اور ریپبلکن امیدوارکے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ صدر اوباما اورصدارتی امیدوار رومنی آخرے مباحثے کے لیے گزشتہ کئی دنوں سے انتہائی سرگرمی سے تیاریاں کر رہے ہیں۔ یہ مباحثہ مکمل طور پر خارجہ پالیسی سے متعلق ہے۔ گزشتہ مباحثے میں اوباما کو انچاس فیصد جبکہ مٹ رومنی کو چھیالیس فیصد حمایت ملی تھی جبکہ نئے سروے میں اوباما کو اپنے حریف پر پانچ پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ واضح رہےکہ دونوں صدارتی امیدوار چھ نومبر کے صدارتی الیکشن سے قبل فلوریڈا، اوہایو اور ورجینیا کا دورہ کریں گے، جو انتخابات کے حوالے سے خاصی اہمیت کی حامل ہیں ۔
امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق امریکی صدرباراک اوباما اور ریپبلکن امیدوارمٹ رومنی کے درمیان آخری براہ راست مباحثہ آج ہوگا۔
Oct 22, 2012 | 20:38