امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نےلبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی کوٹیلی فون کیا جس میں انہوں نے لبنان میں ہونے والے حالیہ بم دھماکے کی تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔


امریکی دفترخارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ کے مطابق ہلیری کلنٹن اورلبنانی وزیراعظم اس بات پرمتفق ہوئے ہیں کہ امریکا بیروت دھماکے کی تحقیقات میں تعاون کریگا۔ جمعے کو بیروت میں ہونے والے بم دھماکے میں داخلہ سلامتی کے سربراہ جنرل وسام الحسن سمیت گیارہ افراد ہلاک اوراسی سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ لبنان نے دھماکے کا الزام شام پرعائد کیا ہے تاہم شامی حکومت اس الزام کومسترد کرچکی ہے۔ ادھردھماکے کے بعد سے لبنان میں شام اورحکومت مخالف مظاہرے شدت اختیارکرچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن