لخضر براہیمی نے شام کے اندر اور بیرون ملک اپوزیشن رہنماؤں سے بھی فوری فائر بندی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ خون خرابے کا یہ طویل سلسلہ روکا جا سکے۔ دمشق میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران اقوام متحدہ کے نمائندے نے کہا کہ وہ عید الاضحیٰ کے بعد پھرشام آئیں گے اور قیام امن کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ ادھر اسی دوران ریاست داماسکس کی مسیحی آبادی میں پولیس اسٹیشن کے باہرکاربم دھماکا ہوا۔ جس میں پندرہ افراد ہلاک اور تیس زخمی ہوگئے۔ القاعدہ سے تعلق رکھنےوالے ایک گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔