فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایمینسٹی اسکیم کے ڈرافٹ کوحتمی شکل دے دی ہے۔

Oct 22, 2012 | 21:24

کامرس رپورٹر

ایف بی آر ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کو ٹیکس انویسٹمنٹ اسکیم اور رضاکارانہ ٹیکس رجسٹریشن اسکیم کے حوالے سے علیحدہ علیحدہ بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے دوران وزیرخزانہ کو بتایا گیا کہ ان اسکیمز کے ذریعے نہ صرف ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے میں مدد ملے گی بلکہ عوام کو کالا دھن سفید کرنے کا بھی ایک موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیکس انوسٹمنٹ اسکیم کے تحت کل اثاثوں کا ایک فیصد ٹیکس کی مد میں جمع کرواکر اسکو ریگولرائز کرایا جا سکے گا تاہم اس کی حتمی منظوری وفاقی حکومت دے گی ۔ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ کو محصولات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

مزیدخبریں