چوبیس ہزار دو سو پاکستانیوں نے دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنا دیا۔ گنیزورلڈریکارڈ نے ریکارڈ کی سند حمزہ شہباز کے حوالے کی۔

Oct 22, 2012 | 22:12

سٹی رپورٹر

نیشنل سٹیڈیم لاہور میں چوبیس ہزار دو سو پرجوش پاکستانیوں نے دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے کا مظاہرہ کیا۔ دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم دس منٹ تک برقرار رکھا گیا جس کے بعد گنیزورلڈ ریکارڈ کے نمائندے نے ریکارڈ کی تصدیق کردی۔ گنیزورلڈ ریکارڈ کے نمائندے نے ریکارڈ مکمل ہونے پر حمزہ شہباز کو ریکارڈ کی سند پیش کی۔ اس موقع پر شرکاء کا جوش وخروش دیدنی تھا اور ریکارڈ مکمل ہونے پر شرکاء اپنے ہاتھوں میں تھامے کارڈز اچھالتے رہے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ ہانگ کانگ کے پاس تھا، جہاں
تئیس ستمبردو ہزار سات کو اکیس ہزار سات سو چھبیس افراد نے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

مزیدخبریں