انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے افغانستان کی سالانہ امداد میں اضافہ کردیا

Oct 22, 2013

دبئی(این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے افغانستان کی سالانہ امداد میں اضافہ کردیا ۔ورلڈ کپ کےلئے کوالیفائی کرنے والے ملک کو اب 11 لاکھ امریکی ڈالر ملیں گے۔ یہ فیصلہ لندن میں آئی سی سی بورڈ میٹنگ کے دوران کیا گیا۔ ارکان نے بنگلہ دیش کی جانب سے اسٹیڈیم کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کےلئے دی گئی ڈیڈلائن میں 30 نومبر تک توسیع کی درخواست بھی قبول کرلی بنگلہ دیش آئندہ برس ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی کرےگا۔ٹورنامنٹ کے فارمیٹ اور شیڈول کا اعلان ڈھاکہ میں 27 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

مزیدخبریں