گلگت (این این آئی) گلگت بلتستان کی 2 بہنوں کو 2014 سرمائی اولمپکس کے اسکینگ مقابلوں کے کوالیفائنگ راو¿نڈ کےلئے منتخب کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق آمنہ ولی اورافرہ ولی اگلے سال روس کے شہر سوچی میں ہونے والے سرمائی اولمپکس 2014 کے کوالیفائنگ راو¿نڈ میں پاکستان سے جگہ بنانے والی پہلی خواتین ہیں۔ آمنہ اور افرہ اس سے پہلےبھارت میں ہونے والی پہلی ساو¿تھ ایشین سرمائی گیمز 2011 میں سونے اور چاندی کے تمغے حاصل کرچکی ہیں، دونوں بہنوں نے سری لنکا، نیپال اور بھارتی ایتھلیٹکس کوشکست دی تھی۔ سرمائی اولمپکس 2014 کے کوالیفائنگ راو¿نڈ میں حصہ لینے کے حوالے سے آمنہ اور افرہ نے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ کوالیفائنگ راو¿نڈ میں اچھی پرفارمنس دکھا کر قوم کی توقعات پر پورا اتریں گی۔ کوالیفائنگ راو¿نڈ دسمبر یاجنوری میں ترکی یا لبنان میں ہوں گے۔